جنازہ کی نماز فرض کفایہ ہے، فرض کفایہ کا یہ مطلب ہے کہ اگر چند آدمی بھی پڑھ لیں تو سب بری الذمہ ہو گئے ، ورنہ سب گنہگار ہوں گے جن کو خبر پہنچی تھی اور نہیں آئے ، اس کے لئے جماعت شرط نہیں، ایک آدمی بھی پڑھ لے تو فرض ادا ہو گیا، اس کے دور کن ہیں، چار بار تکبیر کہنا، کھڑے ہوکر پڑھنا، اس کی تین سنتیں ہیں، اللہ کی حمد وثنا کرنا، نبی صلی للہ ہم پر درود پڑھنا، میت کے لئے دعا کرنا، میت سے مراد وہ ہے جو زندہ پیدا ہوا پھر مرگیا، جومرا ہوا پیدا ہو اس کی نماز نہیں، نیز میت کا سامنے ہونا ضروری ہے، غائب کی نماز نہیں، اگر کئی جنازے جمع ہو جائیں تو سب کے لئے ایک ہی نماز کافی ہے سب کی نیت کرلے، اور علیحدہ علیحدہ پڑھ لے تو افضل۔
طريقه نماز جنازہ
پہلے نیت کر کے امام و مقتدی کانوں تک ہاتھ اُٹھا ئیں اور اللہ اکبر کہتے ہوئے ہاتھ ناف کے نیچے باندھ لیں اور ثناء پڑھیں۔
سُبْحَانَكَ اللهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالى جَدُّكَ وَجَلَّ ثَنَاءُ كَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ
الہی میں تیری پاکی اور تیری حمد کے ساتھ تجھے یاد کرتا ہوں اور تیرا نام بابرکت ہے اور تیری شان بلند ہے اور تیری تعریف بڑی ہے اور تیرے سوا
کوئی معبود نہیں۔
پھر بغیر ہاتھ اُٹھائے تکبیر کہیں اور وہی نماز والا درود شریف پڑھیں، پھر بغیر ہاتھ اٹھائے تکبیر کہیں اور دعا پڑھیں، مقتدی تکبیریں آہستہ کہے اور امام
زور سے۔
بالغ مرد و عورت کی دُعا
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيْنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبَنَا وَصَغِيْرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَاننَا اللَّهُم مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيْمَانِ
الہی بخش دے ہمارے زندوں کو اور مردوں کو اور ہمارے حاضر کو اور ہمارے غائب کو اور ہمارے چھوٹے اور بڑے کو اور ہمارے مرد اور عورت کو، الہی ہم میں سے تو جسے زندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے جس کو تو وفات دے اسے وفات دے ایمان پر۔
نا بالغ لڑکے کی دُعا
اللَّهُمَ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطًا وَاجْعَلْهُ لَنَا أَجْرًا وَذُخْرًا وَاجْعَلْهُ لَنَا شَافِعًا وَ مُشَفَعًا
”اے اللہ اس لڑکے کو ہمارے لئے آگے پہنچ کر سامان کرنے والا بنا دے اور اس کو ہمارے لئے اجر اور وقت پر کام آنے والا اور اس کو ہماری سفارش کرنے والا بنا اور جس کی سفارش منظور ہو جائے“۔
نا با لخ لڑکی کی دُعا
اللَّهُمَ اجْعَلْهَا لَنَا فَرَطًا وَاجْعَلْهَا لَنَا أَجْرًا وَّذُخْرًا وَاجْعَلْهَا لَنَا شَافِعَةٌ وَّ مُشَفَعَةٌ
”اے اللہ اس لڑکی کو ہمارے لئے آگے پہنچ کر سامان کرنے والی بنا دے اور اس کو ہمارے لئے اجر اور وقت پر کام آنے والی اور اس کو ہماری سفارش کرنے والی بنا اور وہ جس کی سفارش منظور ہو جائے“۔
دُعا کے بعد چوتھی تکبیر کہ کر دونوں طرف سلام پھیر دیں اور صفیں تو ڑ کر دعامانگیں۔
فائدہ۔ جنازہ کو کندھا دینا عبادت ہے اور بڑا اجر وثواب ہے، یہ جو عوام میں مشہور ہے کہ شوہر اپنی بیوی کے جنازہ کو نہ کندھا دے سکتا ہے، نہ منہ دیکھ سکتا ہے محض غلط ہے، صرف نہلانے اور بلا حائل پردہ بدن کو ہاتھ لگانے کی ممانعت ہے، عورت اپنے شوہر کو غسل دے سکتی ہے۔
نماز جنازہ کیا ہے؟
مسلمان میت کے لیے نماز پڑھتے ہیں جسے نماز جنازہ کہتے ہیں۔ یہ اسلامی رسومات کا ایک لازمی جزو ہے۔ اجتماع میں مرحومین اور تمام مسلمانوں کے لیے مغفرت کی دعا کی جاتی ہے۔ تمام مسلمانوں پر نماز جنازہ (فرد الکفایہ) ادا کرنا واجب ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اگر کچھ مسلمان ذمہ داری لے لیں تو بوجھ کم ہو جاتا ہے۔ اگر اس کے بعد بھی کوئی اس کی تعمیل نہیں کرتا ہے تو اس کے ذمہ دار مسلمان ہوں گے۔
متعلقہ اشاعت
پشاور میں نماز کے اوقات کی تفصیلات دیکھیں
لاہور میں نماز کے اوقات کی تفصیلات دیکھیں
ملتان میں نماز کے اوقات کی تفصیلات دیکھیں